ہمیں پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد صفر تک لانی ہے: آصفہ بھٹو

Published on October 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

2
کراچی(یواین پی)پولیو کے عالمی دن پر آصفہ بھٹو نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں پولیوکیسز کی تعداد صفر تک لانی ہوگی اور اپنے ملک کو پولیو سے محفوظ ملک بنانا ہوگا۔ انسداد پولیوکےخاتمےکےلئے وزیراعلیٰ سندھ نے ابراہیم حیدری میں چار روزہ مہم کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کےمطابق پولیو کے عالمی دن پرآصفہ بھٹو نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور محفوظ ملک بنانے کے لیے پولیو سےبچاؤکے2 قطرے اپنے بچوں کوپلا کر پولیو کے خاتمے کو ممکن بنائیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ  نےگورنمنٹ اسپتال ابراہیم حیدری میں پولیو سے بچاو کے قطرے پلاکر چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ملک بھرمیں پولیو کیسسز میں کمی ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کریں لیکن شہریوں  کو اذیت  نہ  دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme