فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کیلئے فلم اکیڈمیز کی ضرورت ہے ڈائریکٹرساجد علی ساجد

Published on February 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

نئی فلموں میں نئے چہرے متعارف کرائیں گے فلم انڈسٹری کو تعلیم یافتہ نوجوان فنکار درکار ہیں
لاہور (یواین پی)فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے اور نئی فلموں کی تیاری کیلئے فلم اکیڈمیز کی سخت ضرورت ہے جہاں پر فنکاروں اور ہنرمندوں کو تربیت دی جا سکے۔ الحمدللہ اس مقصد کے لئے ’’ المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی ‘‘ کے پلیٹ فارم سے ہم نئے چہروں کو متعارف کرا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے رائٹرڈاکٹربی اے خرم سے گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی فلم ’’کالاطوفان‘‘ اور اردو فلم ’’ سب مایا ہے ‘‘ میں نئے چہروں کو سامنے لائیں گے موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری کو تعلیم یافتہ نوجوان فنکار درکار ہیں فلمی صنعت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہم ہرممکن وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں فلم انڈسڑی کی بہتر ی کیلئے بھر پور کام کر رہے ہیں اور آنیوالے دنوں میں بہتری نظر آرہی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes