بھارت کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے، چین

Published on February 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

بیجنگ: (یواین پی) پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جنگی جنون کیخلاف چین بھی میدان میں آ گیا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔
بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، علاقائی امن و سلامتی کا پاکستان، بھارت مستحکم تعلقات پر بہت انحصار ہے، امید ہے دونوں ملک تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔ترجمان چینی دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر سوال کا بھی مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پر مسرت ہے، سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں علمبردار کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک پر تیسرے فریق کی شرکت پر فریم ورک طے شدہ ہے، تیسرے فریق کی شمولیت، مشاورتی عمل میں شرکت کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے میں بھارتی فوج کے 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کا الزام پاکستان پر دھرنے کی روایتی کوشش کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes