توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،چوہدری عابد شیر علی

Published on March 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

444
دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کے منصوبوں پر کام جاری ہے، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے ستر فیصد زمین حاصل کرلی گئی ہے
لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لائی گئی ہے جوشہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک رہ گئی ہے،انٹریو
اسلام آباد(یوا ین پی)پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دانشمندانہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سال کے اختتام تک قومی گرڈ میں اٹھارہ ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے یوا ین پی سے کہا کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جس سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور دیامر بھاشا ڈیم کیلئے ستر فیصد زمین حاصل کرلی گئی ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لائی گئی ہے جوشہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes