حکومت نے قرضہ لیتے ہوئے کوئی حد عبور نہیں کی، گورنر اسٹیٹ بینک

Published on February 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

لاہور: (یواین پی) گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتے ہوئے کوئی حد عبورنہیں کی، رواں مالی سال ملک کو کسی قسم کے معاشی عدم استحکام کا سامنا نہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہک وفاقی حکومت نے 3 ٹریلین ہم سے لیے تھےا ور2 ٹریلین واپس کر دیے ہیں، 600 ارب روپے کے کیس بینکنگ کورٹ میں زیر التوا ہیں، کیسز جلد نمٹانے کیلیے کیپی سٹی بلڈنگ پر فوکس کر رہے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے مزید کہا کہ جب تک یہ کیس چلتے رہیں گے، بینک اس رقم کو استعمال نہیں کر سکتا، عدالت کو لکھا ہے کہ ہم اپنے خرچے پر ججزکی ٹریننگ کرنا چاہتے ہیں، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ختم کرنے پر کام کیا جا رہا ہے، ابھی روپے کی قدر کم کرنےکی پالیسی اپنائی گئی ہے اس سے درآمد کم ہوئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog