امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔اسماعیل راہو

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

کراچی (یواین پی)صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں امتحانات 13 اگست تک جاری رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 800 سے زائد امتحانی مراکز میں طلبا سے امتحانات لیے جا رہے ہیں، امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام امتحانی مراکز میں طلبا کو ماسک کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، امتحانی مراکز میں طلبا اور انویجیلیٹر کے موبائل فونز لانے پر پابندی ہوگی۔اسماعیل راہو نے کہا کہ امتحانات میں نقل کرنے اور کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے تمام چیئرمین بورڈز کو امتحانی مراکز کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز کے آس پاس فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی دکانیں بند رہیں گی، انتظامیہ اور پولیس امتحانی مراکز کے اندر اور باہر کسی غیر شخص کو کھڑا نہیں ہونے دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题