بھارتی میڈیا کاجنگی جنون، محبوبہ مفتی غدار قرار

Published on February 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

سری نگر: (یواین پی )جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو پاکستان کا حمایتی ٹھہراتے دیتے ہوئے غدار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت اور اُن کا میڈیا بد حواسی کا شکار ہے اور وہ اپنی نااہلی کا الزام مسلسل پاکستان پر تھوپنے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہے۔انتہاء پسند بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کیے اور جنگ کی دھمکی دی تو بھارتی میڈیا نے بھی ٹماٹر کی ایکسپورٹ نہ کرنے پر بریکنگ نیوز بنائی تاکہ شہریوں کو مشتعل کیا جاسکے۔اُدھر بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ مودی حکومت نے سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جس کے تحت کشمیری نوجوانوں اور مسلمان پروفیسر کے خلاف ایکشن لیا گیا۔محبوبہ مفتی نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارت کی جنگی دھمکیوں پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان جوہری ملک ہے اس لیے بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالنا چاہیے، جنگ کا سوچنے والے پاگل اور جذباتی ہیں‘۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes