افغانستان: کابل دھماکے سے لرز اُٹھا، 40 افراد ہلاک، 100 زخمی

Published on July 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

کابل: (یواین پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے سے لرز اُٹھا، دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں میں افغان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ و ملازمین، سیکیورٹی اہلکار اور صحافیوں کے علاوہ سکول کے کئی بچے بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد افغان سپیشل فورسز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کو گھیرے میں لے کر جوابی کاروائی شروع کی اور دونوں طرف سے فائرنگ کا شدید تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ دھماکہ انتہائی طاقتور اور زور دار تھا جس سے پورا شہر گونج اٹھا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ کئی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ کے بعد دور دور سے آسمان کی طرف دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes