کامیڈی کردار سب سے مشکل اورچیلنجنگ ہوتاہے۔ سیف علی خان

Published on June 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

saif
ممبئی (یو این پی)بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ کامیڈی کردار سب سے مشکل اورچیلنجنگ ہوتاہے ۔ اداکار سیف علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سب سے چیلنجنگ ترین کردار کامیڈی کردار ہوتے ہیں اگر یہ بہتر انداز میں ادا نہ کئے جائیں تو خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں اور اس سے ایک کامیڈین اداکار کی مداحوں کی نظرمیں کوئی عزت باقی نہیں رہتی۔ سیف علی خان نے اپنی نئی فلم ’’ ہم شکلز‘ میں اپنے کامیڈی کردار پر بے حد محنت کی ہے تاکہ مداحوں کو ان کا کردار پسند آئے اور برسوں تک یاد رہے۔ فلم ’’ہم شکلز‘‘ جس کی دیگر کاسٹ میں ریتیش دیش مکھ، رام کپور، تمنا بھاٹیہ، بپاشا باسو اور ایشا گپتا شامل ہیں ساجد نادیہ والا پروڈکشن فلم ہے۔ فلم 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme