جدہ ( زکیر احمد بھٹی) شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکہ میں سعودی عرب کا سفیر جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزيز کو نائب وزیر دفاع مقرر کیا گیا۔ سعودی ایوان شاہی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شاہی فرمان جاری کیا گیا۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو اتنا بڑا منصب دیا گیا۔ واضح رہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان اس سے قبل امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر تھے جبکہ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اسپورٹس اتھارٹی میں خواتین کی ذمہ دار تھیں۔ یاد رہے کہ شہزادی ریما کے والد شہزادہ بندر بن سلطان بھی اس سے قبل امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر رہے ہیں۔