آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

Published on June 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments


لندن (یو این پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، ایونٹ کا فائنل (کل) اتوار کو اوول میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کو روایتی حریف اور دفاعی چیمئپن بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوبارہ 18 جون کو میگا ایونٹ کے فائنل میں مد مقابل ہوں گی، اس سے قبل کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ بھارت کے ہاتھوں ابتدائی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور اب اس کے پاس فائنل جیت کر نہ صرف بھارت سے بدلہ چکانے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے، بھارتی ٹیم نے پورے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کیا اسلئے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog