محصورین بنگلہ دیش” پی آر سی کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے، ڈائریکٹر فرینڈ آف ہیومینیٹی

Published on February 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) گذشتہ دنوں جدہ میں پاکستان ریپیٹریشن کونسل (پی آر سی) ایک وفد نے قائم مقام کنوینر سید مسرت خلیل کی قیادت میں امریکن بیس معروف فلاحی تنظیم فرینڈ آف ہیومینیٹی (ایف او ایچ ) کے ڈائریکٹر کیلیفورنیا چیپٹر سید نیرعالم ساتھ ایک ملاقات کی۔ وفد میں سینئر ممبرز انجینئر سید غضنفر حسن، انجینئر سید نصیر احمد، ایڈوکیٹ الطاف ملک اورمعروف مقامی صحافی ظہیر بھٹی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران سید نیر عالم نے کہا کہ” محصورین کے کاز پر (پی آر سی ) کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن ہے اور پی آر سی کی تجاویز محصورین کی پاکستان منتقلی و آباد کاری اپنی مدد آپ کی حکمت عملی کے تحت” سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔انھوں نے بنگلہ دیشی کیمپوں میں محصورپاکستانیوں کی وطن واپسی اور بحالی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اورمحصورین کی وطن واپسی اور بحالی میں تاخیرپر تشویش کا اظہار کیا۔ مسرت خلیل نے مجلس محصورین پاکستان کے کنوینر انجینیئر سید احسان الحق اور ان کے تمام رفقاء کی جانب سے نیرعالم کوعمرہ اور زیارت مدینۃ المنورہ کی مبارکباد دی اور پی آر سی کی تیار کردہ تجاویز “محصورین کی پاکستان منتقلی و آباد کاری اپنی مدد آپ کی حکمت عملی کے تحت” کا نسخہ پیش کیا۔نیر عالم نے یہ تجاویز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بھی پیش کرنے کا وعدہ کیا،نیز ایف او ایچ کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کی اور ان منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جو کیمپ میں خاص طور پر مفت تعلیم، صاف پینے کے پانی،ہینڈ پمپوں کی تقسیم وغیرہ کے بارے میں تھی۔ سید نیر عالم عمرہ اورمدینۃ المنورہ میں مسجد نبوی شریف میں حاضری کے بعد پاکستان جاتے ہوئے وفد سےملاقات کی۔نیرعالم اب پاکستان روانہ ہوگئے ہیں اور جلد ہی اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان کی حکومت اور میڈیا کو اس انسانی مسئلے کی طرف توجہ دلائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题