پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دیدیا، پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی : دفتر خارجہ

Published on February 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) پاک فضائیہ نے بھارت کو زبردست جواب دیتے ہوئے اس کے دو جنگی طیارے گرا دیئے ہیں جس کی تصدیق بھی دفتر خارجہ کی جانب سے کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی ہے ، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن اگر مجبور کیا گیا تو پوری طرح سے تیار ہیں ، یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں بلکہ پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ، پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ، پاکستان نے یہ کارروائی اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题