بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وریندر سہواگ ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہیں

Published on January 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

\"6\"
نئی دہلی… بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وریندر سہواگ ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے قبل ایک بار پھر بھارت کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، ڈومیسٹک میں زیادہ سے زیادہ رنز سکور کرکے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔ 35 سالہ وریندر سہواگ 2013 سے بھارتی ٹیم سے آؤٹ ہیں، انہوں نے آخری ون ڈے میچ جنوری 2013 میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا، انہیں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ وریندر سہواگ کی حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں بھی کارکردگی تسلی بخش نہیں، 10 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے بعد انہوں نے 19.92 کی اوسط سے 234 رنز سکور کئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر مایوس نہیں، فارم بحال کرنے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت دوبارہ ٹیم میں جگہ حاصل کر لوں گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes