پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی حمایت کر دی

Published on February 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی حمایت کر دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، عادل الجبیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے،پاکستان نے خطرات بھانپتے ہوئے عالمی برادری کو تمام خدشات سے باخبر رکھا ہے۔بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان خطرات کو بھانپتے ہوئے، عالمی برادری کو تمام خدشات سے باخبر کر دیا ہے۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ اس تمام صورتحال میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مکمل حمایت پاکستان کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد مکمل طور پر پاگل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے منہ توڑ جوابی وار کے بعد مودی کی زیر صدارت بھارت کی سیکورٹی کونسل کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy