اسپیکر قومی اسمبلی کا داسو پروجیکٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

Published on April 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

اسلام آ باد (یواین پی) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔بدھ کے روز انہوں نےدہشت گرد حملے میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ جاری رکھے گا، دہشت گردوں کو سخت سزا ئیں دے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy