عائشہ گلالئی تحریک انصاف کے خلاف ڈرامے کا ایک کردار ہے؛نفیسہ خٹک

Published on August 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

پشاور(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کی سنیئر رہنما نفیسہ خٹک نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی تحریک انصاف کے خلاف ڈرامے کا ایک کردار ہے، مخالفین دراصل عمران خان کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں، جمعیت علماء اسلام ف اور جماعت اسلامی بھی گلالئی کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی میں بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے، تحریک انصاف کو نواز شریف کا جی ٹی روڈ سے سفر کرنا ناگوار نہیں بلکہ قانون توڑنا ناگوار گزر رہا ہے، اگر خدانا خواستہ انہیں کچھ ہو گیا تو الزام سیکیورٹی ایجنسز اور سیاسی جماعتوں پر آ جائے گا، یہ بات انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، نفیسہ خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں برطانوی طرز کا پارلیمانی نظام ہے اس نظام کے تحت جب ایسی کوئی کمیٹی بنائی جاتی ہے تو اس میں سیاسی جماعتوں کے لوگ شامل نہیں ہوتے بلکہ متعلقہ معاملے سے متعلق ماہرین ہوتے ہیں، اس لئے ہم حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی اس کمیٹی کو یکسر مستر کرتے ہیں اور ایسی کمیٹی چاہتے ہیں جو فرانزک ماہرین پر مشتمل ہو، اور اس میں سیاسی جماعتوں کے لوگ شامل نہ ہوں، حکومت کی جانب سے بنائی جانے والے کمیٹی میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام ف نے بھی بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے، حالانکہ جمعیت علماء اسلام ف ہماری شدید مخالف ہے، رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی دراصل عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف رچائے گئے ایک ڈرامے کا کردار ہے جس کے ذریعے مسلم لیگ نواز، عمرنا خان کا موبائل ڈیٹا حاصل کرنا چاہتی ہے، وہ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ عمران خان صاحب کے کس کس سے رابطے ہیں اور وہ کس سے بات کرتے ہیں، دراصل وہ خان صاحب کے موبائل کے ذریعے تحریک انصاف کے حوالے سے تمام مواد حاصل کرنا چاہتے ہیں، رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ اس قسم کے واقعات دیگر جماعتوں میں بھی ہوتے ہیں لیکن ہم عورتوں کے احترام کی خاطر اس معاملے کو منظر عام پر نہیں لاتے، ہم چاہتے ہیں کہ عائشہ احد کو ابھی انصاف ملے، جیسے عائشہ گلالئی ایک عورت ہے اسی طرح عائشہ احد بھی ایک عورت ہے، قومی اسمبلی میں جب حکومتی وزیر نے ڈاکٹر شیریں مزاری پر اٹیک کیا اس وقت کمیٹی کیوں نہیں بنائی گئی، ان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی صرف عمران خان کا موبائل کیوں مانگ رہی ہیں، انہوں نے تو نعیم الحق پر بھی الزام عائد کیا تھا پھر نعیم الحق کے موبائل کی بات کیوں نہیں کی گئی، ہمیں عمران خان نے سختی سے منع کیا ہے کہ عائشہ گلالئی اور اس کے خاندان کے حوالے سے کوئی بات نہ کی جائے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی عورت کے خلاف کوئی بات کی جائے، نفیسہ خٹک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ سفر کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف کا جی ٹی روڈ کا سفر قانون توڑنے کے مترادف ہے، ہمیں ان کا قانون توڑنا ناگوار گزر رہا ہے، اب ان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں رہا وہ نااہل ہوئے ہیں تو ان کا پارٹی عہدہ بھی ختم ہو چکا ہے، بلکہ مسلم لیگ نواز ان کے نام سے رجسٹرڈ ہے اگر ہم چاہیں تو ان کی جماعت پر پابندی کے حوالے سے بھی آواز اٹھا سکتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کر رہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جی ٹی روڈ کا سفر سیکیورٹی رسک ہے اگر انہیں کچھ ہو گیا تو تمام الزام ملک کی سیکیورٹی ایجنسیز اور سیاسی جماعتوں پر آجائے تا، ہم نے دیکھا کہ جب وہ مری سے اسلام آباد آ رہے تھے اور وہ گاڑی سے باہر نکلے تو ملنے والے ایک شخص کا ہاتھ ان کے گلے میں تھا اگر ان کا کوئی گلہ دبائے کے لئے حملہ کر دیتا تو کیا کہا جا سکتا تھا، ہم نہیں چاہتے کہ جی ٹی روڈ سے ان کا سفر سیکیورٹی رکس بنے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme