پاک فوج کا بھارت پر کامیاب وار، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھونے لگی

Published on February 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)بھارت کے بزدلانہ وار پر پاک فوج کے بھرپور جواب نے اسٹاک مارکیٹ کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا، 100 انڈیکس 38 ہزار 858 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبریں سامنے آتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جانے لگی، 100 انڈیکس میں 665 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔صبح کے وقت 100 انڈیکس 38 ہزار 386 پوائنٹس پرٹریڈ کرنے لگا۔بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پرامن خطاب اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں مزید اضافہ ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes