جنگی جنون سے سرشار بھارتی قیادت امن کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے،اسد عمر

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی طاقت اور امن کی خواہش دونوں کا اظہار کردیا ہے،پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے مگر اپنی سالمیت کا بھی پوری طرح دفاع کرے گا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک کی سلامتی کی دعا بھی کریں ۔ انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر بیٹوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے کیوں کہ ان مجاہدوں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، اس کے باوجود کہ جنگی جنون سے سرشار بھارتی لیڈرشپ امن کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہم آئندہ نسلوں کو امن و خوشحالی یا تنازعے کی طرف لے جانا چاہتے ہیِں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题