مودی چائے والا لیکن ابھینندن کو ہم نے پلائی، فاروق ستار

Published on March 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

کراچی: (یواین پی) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے پاک بھارت کشیدگی میں صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن بھارتی دراندازی پر 24 گھنٹے کے اندر منہ توڑ جواب دیا۔فاروق ستار نے نارتھ کراچی سے تین ہٹی تک پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں ترنوالہ نا سمجھے ہم لوہے کے چنے ہیں۔انہوں نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل بھی چائے والا تھا اور آئندہ بھی رہے گا لیکن ان کے پائلٹ کو چائے ہم نے پلائی جو بھی مسائل ہیں انہیں چائے کی پیالی پر حل کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes