ڈرامہ ’’حسن بمقابلہ عشق‘‘نے اتوار کے روز بزنس کے نئے ریکارڈ بنائے ایم اے ٹھاکر

Published on March 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

میرے ساتھ انٹر نیشنل پروموٹر چوہدری علی اصغر اور انٹر نیشنل پروموٹر فیصل شہزاد شارجہ جیسے کہنہ مشق دوست شامل ہیں
لاہور(یو این پی)فل کامیڈی فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’حسن بمقابلہ عشق‘‘قذافی سٹیڈیم ہال نمبر دومیں نمائش کے لئے پیش کیا گیا اس ڈرامہ نے اتوار کے روز بزنس کے لحاظ سے نئے ریکارڈ بنائے جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے ان خیالات کا اظہار رائٹر،ایکٹر و ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط اسکرپٹ کے ساتھ جب تک ایک اچھی ٹیم نہ ہوتو ڈرامہ کی کامیابی مشکل ہوتی ہے الحمدللہ میرے ساتھ انٹر نیشنل پروموٹر چوہدری علی اصغر اور انٹر نیشنل پروموٹر فیصل شہزاد شارجہ جیسے کہنہ مشق دوست شامل ہیںیہی وجہ ہے کہ ڈرامے ریکارڈ بزنس کررہے ہیں ڈرامہ کی پروڈیوسر ماریہ مسکراہٹ جبکہ کاسٹ میں رینا ایرانی،سونیاخان،سنیہا چوہدری،زینت امان،نداچوہدری ٹو،ایم اے ٹھاکر،ثاقی خان ،رضا ایئر پورٹ،نرالہ چن،محبوب مستانہ،امتیاز مغل،نفیس خان اور سلمان چوہدری شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes