سخی لال شہباز قلندر کے 767ویں عرس کے موقع پر حبیب آباد سے زائرین کی بڑی تعداد سہیون شریف روانہ

Published on May 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 712)      No Comments

پتوکی( رشید احمد نعیم) بر صغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سخی لال شہباز قلندر کے 767ویں عرس کے موقع پر حبیب آباد سے زائرین کی بڑی تعداد سہیون شریف کے لئے روانہ ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کے فروغ میں عظیم صوفی بزرگ حضرت سخی لال شہباز قلندر کا نام بہت بڑی حیثیت رکھتاہے آپکے درس سے لاکھوں افراد نے اسلام قبول کیا آج دنیا میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد بھی آپ سے قربت رکھتے ہیں اسی سلسلے میں آپکے767ویں عرس مبارک کے موقع پر حبیب آباد سے چاچا محمد یوسف ، فوجی محمد ایوب ، میاں اصغر علی ، محمد اکرم غازی ، الطاف حسین حیدری ،قاسم عباس ،سیٹھ اقبال بابا ارشد قلندری ، ملک محمد عمران ، ساجد حسین ،واجد عباس اپنی اپنی سنگت کے ساتھ زائرین کی بڑی تعداد کے ساتھ سیون شریف روانہ ہوئے ان دیوانوں کا کہناتھا ہمیں ہزاروں میل کا سفر کر کے کہ اللہ تعالی اور اسکے حبیب حضرت محمد ﷺ کے پیارے شہباز قلندر کے مزار پر دل کوروحانی سکون ملتا ہے ہم اپنے ملک پاکستان اور قوم کی ترقی و استحکام کی دعائیں مانگے گے اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعدادنے ان زائرین کو رخصت کیا انکا یہ سفر آٹھ دنوں پر محیط ہو گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes