انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی بھارت کو تنبیہ

Published on March 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

جنیوا: (یواین پی) انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مفادات کی خاطرمعاشی اسحتصال سے کمزورطبقہ مزید پسے گا۔بھارت میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال کا تذکرہ عالمی ایوانوں میں بھی ہونے لگا، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی سربراہ نے مسلمانوں کو ہراساں کیے جانے پر بھارت کو تنبیہ کر دی۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سالانہ رپورٹ میں مشیل باچلیٹ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات بڑھے ہیں، خصوصاً مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔انسانی حقوق کی سربراہ نے کہا کہ بھارت کی محدود سیاسی مفادات کی خاطر ملک میں”تقسیم کرنے والی پالیسی” سے معاشی مفادات کو دھچکا لگ سکتا ہے جس سے پہلے سے ہی کمزور اور پسے ہوئے طبقہ کی زندگی مزید متاثر ہو گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy