سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے عہدیداران 9 مارچ کواحتجاجی ریلی نکالیں‌گے

Published on March 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

ٹھٹھہ:(رپورٹ حمید چند) کینجھر جھیل کے قریب چلیا اسٹاپ پر بااثر افراد کی جانب سے غیر قانونی ٹول ٹیکس قائیم کرنے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے عہدیداران کا 9 مارچ کو ایدھی سینٹر سے ٹریفک پولیس چوکی تک احتجاجی ریلی کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند ضلع ٹھٹھہ کے عہدیداران نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے مورو شہر کے بااثر سیاسی ٹھیکیدار کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع کے بااثر سیاسی لوگوں اور ڈی سی ٹھٹھہ سے مل کر حیدرآباد کے سنگل روڈ پر چلیا کے قریب غیر قانونی ٹول ٹیکس قائیم کرکے مقامی لوگوں سمیت کراچی سے کینجھر جھیل گومنے آنے والوں کے ساتھ بداخلاقی اور بدتمیزی کرکے عام لوگوں کو حراسان کرنے کے خلاف 9 مارچ کو ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے ٹریفک پولیس چوکی تک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا، اس موقعے پر سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر سید جلال شاہ، نائب صدر ناتھو بروہی، جمیل سموں، راجو قریشی، عمر ناھیو اور دیگر نے کہا کے ڈی سی ٹھٹھہ عوام کے اوپر غیر قانونی لگائے گئے ٹول پلازہ کو ختم کروانے کے بجائے غیر قانونی ٹول پلازہ سے روزانہ کی بھاری کمیشن حاصل کرکے مورو کے بااثر رہائشی کو کھلی چھوٹ دے دی ہے جس نے مقامی سیاسی لوگوں سے ملکر وہاں کے غنڈوں کو غیر قانونی ٹول پلازہ پر رکھکر مقامی عوام سمیت ہر آنے جانے والی گاڑیوں سے زوری زبردستی ٹول ٹیلس کے نام پر بھتہ وصول کرتے ہیں، انہوں نے حکومت سندھ سمیت چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ ضلع میں کینجھر کے قریب چلیا اسٹاپ حیدرآباد روڈ پر غیر قانونی قائیم کیے گئے ٹول پلازہ کو فوری طور پر ختم کرایا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا دائرہ برائینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme