شدید سردی: پنجاب بھر میں آج سے 31جنوری تک تمام سکول بند

Published on January 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 712)      No Comments

777
لاہور(یو این پی)شدید سردی کے کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری آجسے 31جنوری تک تمام سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ والدین نے بھی سکولوں کو بند کرنے ی اپیل کی تھی۔پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سال غیر متوقع طور پر سردی کی شدید لہر آئی ہے جس کی وجہ سے بچوں کو سکولوں میں آنے میں بے پناہ مشکلات تھیں۔اسلام آباد میں بھی سردی کی وجہ سے سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ لاہور میں تعلیمی اداروں کو سکیورٹی کے مسائل درپیش بھی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان چھٹیوں کے دوران سکولوں  میں سکیورٹیکے فول پروف انتظامات بھی کئے جائینگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes