سعودیہ میں تعینات سفیر راجہ علی اعجاز کی خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

Published on March 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

جدہ(زکیر احمد بھٹی )پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز نے ریاض میں خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان کو اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں. ریاض کے یمامہ محل میں تقرری اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں چارج سنبھالنے پر انکا خیرمقدم کیا۔ راجہ علی اعجاز نے شاہ سلمان کو پاکستانی لیڈرشپ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شاہ سلمان امید ظاہر کی کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے میں کامیاب ہونگے اور سفیر کو اپنی پوری حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شاہ سلمان نے بھی پاکستانی لیڈرشپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes