حکومت صوبہ میں مواصلات کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے طاہر اقبال چودھری

Published on April 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

index
وہا ڑی(یواین پی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے مواصلات، ایم پی اے محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ میں مواصلات کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے صرف این اے 169اور پی پی 237میں ڈیڑھ ارب روپے کھیت سے منڈی تک150کلومیٹر طویل رابطوں سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کئے جا چکے ہیں یہ بات انہوں نے موضع حسن شاہ ، کالیا شاہ اور کرم پور کو ملانے والی 26کلومیٹر طویل سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تعمیر کی جانے والی سڑک کے دو سالہ منصوبہ کا جائزہ لیتے ہوئی کہی اس دوران میاں تاج محمد پیرزادہ ، میاں عباس پیرزادہ مہر مصطفی سیال و،ائس چےئرمین یوسی سجاد خان کھچی بھی ان کے ہمراہ تھے ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے مواصلات، ایم پی اے محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ کسی بھی علاقہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے رابطہ سڑک اہمیت رکھتی ہے کاشتکاروں کو اپنی اجناس بروقت منڈی تک پہنچانے میں جو مشکلات پیش آرہی تھیں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں کے علاوہ پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے نعرے کے تحت دیہی سڑکات کو پختہ، کشادہ اور کارپٹ کرنے کا پروگرام شروع کیا انہوں نے کہا کہ یہ سڑکات دیہی معیشت کے فروغ میں معاون ہوں گی انہوں نے بتایا کہ موضع حسن شاہ ، کالیا شاہ اور کرم پور کو ملانے والی 26کلومیٹر طویل سڑک پر 70فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا اس منصوبہ کی کل مالیت21کروڑ روپے ہے اس منصوبہ کی تعمیر سے علاقہ کے عوام دیرینہ مشکلات کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes