چیئر مین سینیٹ کے لیئے نامزد امیدوار سینیٹر صادق سنجرانی پر ایک نظر

Published on March 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 779)      No Comments

 کوئٹہ (یواین پی) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے لیے نامزد، سینیٹر صادق سنجرانی کی زندگی پر نظر ڈالتے ہیں ۔وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے لیے بلوچستان کی سینیٹ کی نشست پر آزاد حیثیت سے سینیٹ کا انتخاب جیتنے والے صادق سنجرانی کو نامزد کیا ہے صادق سنجرانی انیس سو چونسٹھ میں ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم چاغی سے حاصل کی جبکہ علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

وہ مختلف سرکاری عہدوں پر فائز رہے۔ جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں کوآرڈینیٹر، شکایتی سیل، وزیر اعظم سیکریٹریٹ، رکن وزیر اعظم معائنہ کمیشن اور چیف کوآرڈینیٹر/مشیر ، وزیر اعظم شکایتی ونگ، وزیر اعظم سیکریٹریٹ شامل ہے۔صادق سنجرانی پاکستان ٹیسٹنگ اورسنجرانی مائننگ کمپنی کے کے چیف ایگزیکٹو، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کمیٹی، نیشنل انڈسٹریل پارکس ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ہیں۔ محمد صادق سنجرانی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی اور پاکستان بیت المال کے بورڈز میں بھی ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ صادق سنجرانی بزنس پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی ایڈمنسٹریشن ، مینجمنٹ اور فنانشل پلاننگ کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

صادق سنجرانی حالیہ سینٹ انتخابات میں آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے اور اب بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے پینل کی جانب سے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی ان کی حمایت کریں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes