نمازیوں کی شہادت پرہر آنکھ اشکبار اور دل افسردہ ہے ڈائریکٹرساجد علی،ڈاکٹربی اے خرم

Published on March 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں کرتا تاہم مذہبی اور ثقافتی آزادی ہرصورت ممکن بنائی جائے گی
لاہور(یواین پی)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد اور المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری و رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ جس سفاکی اور درندگی سے نمازیوں اورعبادت گاہ پر فائرنگ کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،نمازیوں کی شہادت پرہر آنکھ اشکبار اور دل افسردہ ہے کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں کرتا تاہم مذہبی اور ثقافتی آزادی ہرصورت ممکن بنائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes