ایچ بی ساؤتھ کرکٹ لیگ سیزن 1 کا فائنل میچ ساؤتھ نیو سٹارکے نام

Published on May 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ایچ بی ساؤتھ کرکٹ لیگ سیزن 1 کا فائنل میچ ساؤتھ نیو سٹار نے جیت لیا۔ ٹیم آنر کلیم انور جٹ اورکپتان محمد فیضان کو جیوری کی جانب سے مبارکباد تفصیلات کے مطابق جمخابہ اسٹیڈیم میں ہونے والی ساؤتھ کی پہلی لیگ کا فائنل میچ نیو سٹار اور ایف ایم سی شاہین کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی حاجی محمد اسلم ۔حاجی محمد اشرف اور چیرمین ساؤتھ اصغر علی خان تھے فائنل میچ کے مین آف دی میچ حماد رضا نیو سٹارجب کہ ٹاپ سکورر ذیشان اشرف اور بیسٹ باؤلر اشفاق منا رہے ۔فائنل میچ جیتنے والی ٹیم نیو سٹار کو 1,75000روپے جبکہ غلام عباس کمبوہ اور شہزاد شاہ کی ہارنے والی ٹیم ساؤتھ ایف ایم سی شاہین کو 100000روپے نقد انعام دیا گیا وننگ ٹرافی مہمان خصوصی حاجی برادران و اصغر علی خان نے جیتنے والی ٹیم کی اونر اور کپتان کو دی ۔ مہمانان خصوصی کا کہنا تھا کہ ساؤتھ کرکٹ بہت اچھی اور مضبوط ہو چکی ہے یہ سب چیرمین اصغر علی اور ان کی کابینہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے مہمان خصوصی نے تمام نیو جیوری اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اورساؤتھ کرکٹ ایسوسی ایشن کواچھا میچ کروانے پر مبارکباد دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog