باکسر عامر خان سپر باکسنگ لیگ ایونٹ میں حصہ لینگے

Published on June 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) دو مرتبہ ورلڈ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والے باکسر عامر خان سعودی عرب کے شہر جدہ میں ورلڈ باکسنگ کونسل اور منظوری کے بعد (جدہ سیزن ) کے تعاون سےسپر باکسنگ لیگ ایونٹ میں حصہ لینگے. باکسنگ کا یہ مقابلہ پہلی بار سعودی عرب میں 12 جولائی کو کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں ورلڈ چیمپیئن عامر خان اور انڈین باکسر نیرج گوئیت کے درمیان ہوگا.یہ اعلان انہوں نے جدہ میں اک پریس کانفرنس میں کیا. باکسر عامر خان نے بتایا ہےبکہ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی ہے.مقابلے سے قبل وہ 25 سے 30 جون تک جدہ میں سعودی نوجوانوں کو باکسنگ کو خصوصی ٹریننگ دیں گے جس کا بنیادی مقصد با صلاحیت سعودی نوجوانوں کو منظر عام پر لانا ہے.انکے لئے سعودی عرب میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی بات چیت بھی متعلقہ حکام سےجاری ہے .اس موقع پر جدہ سیزن منیجر رائد ابو زنادہ، عامر ارشد اور دیگر اراکین و منتظمین بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy