آرمی چیف سے کمانڈرنیشنل گارڈزبحرین کی ملاقات

Published on March 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر نیشنل گارڈز بحرین نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر نیشنل گارڈز بحرین نے جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی،آرمی چیف اورجنرل شیخ محمدبن عیسیٰ میں پیشہ ورانہ امورپرگفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی اورمسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل گارڈز بحرین نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog