مظفرآباد میں پرچم کشائی کی تقریب، صدر آزاد کشمیر نے قومی پرچم لہرایا

Published on August 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

مظفر آباد: (یواین پی) یوم آزادی کے موقع پر مظفرآباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے قومی پرچم لہرایا۔یوم آزادی کے حوالے سے آزاد کشمیر میں مرکزی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد کی گئی، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے قومی پرچم لہرایا اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جشن آزادی کا دن مسرت کے اظہار کے ساتھ ساتھ ان شہدا کی یاد بھی دلاتا ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy