چار ماہ میں مجھ سمیت کوئی بھی شخص مارا جاسکتا ہے، شیخ رشید

Published on October 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

لاہور(یواین پی) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4 ماہ میں مجھ سمیت کوئی بھی شخص مارا جاسکتا ہے، مفتی محمود نے بھی کہا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت ہے اس کا نتیجہ جو نکلا، وہ بھی ان کے سامنے ہے، کہیں گند پڑ گیا تو یہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائےگا، جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 31 دسمبر تاریخ دی ہے۔20 فروری میری تاریخ ہے، جھاڑو پھر جائے گا، کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوسکتا ہے، کورونا پھیل سکتا ہے، پہلے وہ چہلم پر حملہ کرنا چاہتے تھے لیکن پکڑے گئے، سب کو چاہیے ماسک کا استعمال کریں۔ بالاآخر پیپلزپارٹی ان سے علیحدہ ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمان بپھرے ہوئے ہیں بپھرے رہیں۔مفتی محمود نے بھی بیان دیا تھا کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، اس کا جو نتیجہ نکلا تھا وہ بھی ان کے سامنے ہے۔ان کا جو نتیجہ نکلے گا، مجھے توپتا ہے یہ عمران خان کا کچھ نہیں کرسکتے، اگر ان کو نہیں پتا تو اتنا کام کریں جتنا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود تین بار دہشتگردی کا شکار ہوا، اب بھی میری جان خطرے میں ہے۔ چار ماہ میں مجھ سمیت کوئی بھی شخص مارا جاسکتا ہے۔ کہیں گند پڑ گیا تو یہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائےگا۔ کسی کو ملک میں خانہ جنگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔بارہ کہو سے بھارت کے زیراثر ٹیم پکڑی گئی جوعلماء کو شہید کرنا چاہتی تھی۔اپوزیشن کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، لیکن اپوزیشن کی بے وفوقی ہے ، اس سے کورونا اور دہشتگردی پھیلنے کا خدشہ ہے، میں ان کو بار بار کہہ رہا ہوں کہ عمران خان ان کے جلسوں ، احتجاج سے نہیں جا رہا ہے۔میں اشٹام پر لکھ کر دے دیتا ہوں۔ یہ جلسے کرنے کیلئے ماسک کا انتظام کریں۔باالآخر پیپلزپارٹی ان سے علیحدہ ہوجائے گی۔پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی۔ اگر اپوزیشن نے قانون میں ہاتھ میں لیا تو قانون ان کے ساتھ چھترول کرے گا۔آخر کار الیکشن انہوں نے بھی لڑنا ہے، ہم نے بھی لڑنا ہے، لیکن یہ عمران خان سے ڈرے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے چینی، آٹے کا مسئلہ حل کردیا تو اس پر کوئی چوری کا الزام تو نہیں ہے۔عمران خان کی واحد حکومت ہے، جس نے ٹڈی دل، کورونا کو حل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog