اگلا میئر حیدرآباد ہمارا ہو گا: پی ایس پی صدر انیس قائم خانی کا بڑا اعلان

Published on March 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

حیدر آباد (علی رضا رانا)پاک سر زمین پارٹی کے بانی و صدر انیس قائم خانی سے خصوصی ملاقات۔ دوران ملاقات اہم معاملات زیر بحث آئے جس میں پہلا مسئلہ حیدرآباد میں سیوریج اور روڈ کی ٹوٹ پھوٹ اور بلدیہ اداروں کی کارکردگی صفر ہونا ہے جس پر انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ اس وقت حیدرآباد میں دو حکمران پارٹی موجود ہیں۔ایک ایم کیو ایم اور دوسری پیپلز پارٹی دونو ں نے مل کر حیدرآباد کو خراب کیا ہے۔اس وقت ایم کیو ایم کے دو ممبر قومی اسمبلی اور تین ممبر صوبائی اسمبلی ہیں، میئر ، ڈپٹی میئر، چیئر مین، ڈپٹی میئر اور یو سی
کونسلرز ایم کیو ایم کے ہیں مگر بد قسمتی یہ ہے کہ کسی نے حیدرآباد کی عوام کا خیال نہیں کیا نہ ہی عوامی مسائل حل کیئے۔گٹر ابل رہے ہیں روڈ ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں گرینری تباہ ہو چکی ہے، سڑکوں پر گندا پانی جمع ہے۔یہ چیزیں دیکھ کر دل جلتا ہے اور خون کے آنسو روتا ہے، بلدیاتی اداروں کی تباہی سے شہر تباہ ہو گیا ہے۔اسی وجہ سے کروڑوں روپوں کے فنڈ انکی جیبوں میں جا رہے ہیں جو کہ ایک المیہ ہے۔میں اور مصطفی کمال اس شہر کو سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ لوگ کھلی اور آزاد فضا میں زندگی گزاریں،لوگ کہتے رہے اگر الیکشن ہار گئے تو ہم بھاگ جائیں گے مگر ہم کہنا چاہتے ہیں کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ہم یہاں رہ کر آپ کو بھگائیں گے کیونکہ ہم حیدرآباد کی عوام کی خدمت کریں گے میں اپنوں کی تکلیف جانتا ہوں کیونکہ میں حیدرآباد کا بیٹا ہوں مجھے احساس ہے کہ میرے نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ تعلیم صحت سمیت دیگر اہم ترین مسائل نے میرے لوگوں کو جکڑ رکھا ہے۔ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ آپ یقین جانیں حیدرآباد کے لوگ میئر کی شکل تو دور نام بھی نہیں جانتے۔ہم ایسا میئر لائیں گے جو اسی گلی محلہ کا ہو گا آئندہ الیکشن میں ہم بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں گے اور جیت کر عوام کی خدمت بھی کریں گے۔آخر میں ایک سوال پر کہ حیدرآبادمیں ہی جلسہ کیوں کراچی میں کیوں نہیں کر رہے تو انیس قائمخانی اس سوال پر مسکرادیئے اور کہا یہی سب وجہ ہیں جو بیا ن کر گیا ہوں ہم حیدرآباد کی عوام سے بات کرنا چاہتے ہیں اور میڈیا کے ذریعے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کی عوام کا خیال صرف اور صرف پی ایس پی ہی کرتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes