غذائی قلت کو ختم اور غربت کو کم کرنے کے لیے سیمینار

Published on March 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) غذائی قلت کو ختم اور غربت کو کم کرنے کے لیے حکومت سندھ اور مختلف این جی اوز کے تعاون سے ٹھٹھہ سمیت سندھ کے 23 اضلاع میں چلنے والے پروجیکٹس پر دربار ہال مکلی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر، ڈاکٹر روزینا مستری، محکمہ صحت، تعلیم، زراعت، بہبود آبادی، لوکل گورنمینٹ، فشریز، لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر اور انفارمیشن کے افسران کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر روزینا مستری نے کہا کہ صحتمند اور توانا قوم ہی ترقی و خوشحالی کی منازل حاصل کر سکتی ہیں لہذا قوم کے نونہالوں کی بہتر پرورش اور نشونماء کیلئے غذائی ضرورت کا بیحد خیا رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کے غذائی قلت کے باعث بچوں کی نشونماء صحیح نہیں ہو رہی جبکہ غذائی قلت سے بچوں کے قد چھوٹے اور جسمانی طور پر کمزور رہ جاتے ہیں اور انہیں بلڈ پریشر و ذیابیطس جیسے خطرناک امراض قبل از وقت لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے غذائی قلت کی سب سے بڑی وجہ غربت ہے اور ضلع ٹھٹھہ کا شمار بھی صوبہ سندھ کے غریب اضلاع میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کے سندھ میں 18 فیصد بچے جسمانی کمزوری کا شکار ہیں جبکہ 48 فیصد یعنی ہر دوسرا بچہ غذائی قلت کے باعث عمر کے لحاظ سے قد میں کم ہے۔ انہوں نے کہا کے غذائی قلت کے بعد بچوں میں سب سے زیادہ شرح اموات کا سبب ڈائریا اور نمونیا بھی ہے جبکہ صفائی ستھرائی سے ہم اور ہمارے بچے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کرتے ہوئے والدین کی مؤثر رہنمائی اور بچوں کا عمر کے مطابق قد نہ بڑھنا، خون کی کمی، پٹھوں کی کمزوری جیسی بیماریوں اور آئرن و ضروری وٹامنز کی کمی دور کرنے کیلئے ادویات، غذائی سپلیمنٹ اور علاج معالجہ کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مانیٹرنگ و ایویلیشن اسپیشلسٹ شوکت علی سٹھیو نے سیمینار میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے این جی اوز کے تعاون سے ضلع ٹھٹھہ میں مختلف ہسپتالوں میں کمزور اور غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج و معالجہ کے لیے الگ کمرے مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کے مستقبل قریب میں ضلع ٹھٹھہ کے تمام اسکولز میں واش رومز بھی بنائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes