اب تک کورونا وائرس کے 69 کیسسز سامنے آئے ہیں خورشید جیلانی

Published on June 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

اب تک کورونا وائرس کے 69 کیسسز سامنے آئے ہیں خورشید جیلانی

اوکاڑہ(یواین پی)فوکل پرسن برائے میڈیا انسداد کورونا خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اب تک کورونا وائرس کے 69 کیسسز ہوئے ہیں جن میں سے 24 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 45 آئسو لیشن میں زیر علاج ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ان میں سے کوئی بھی وینٹی لیٹر پر نہ ہے یہ مریض بتدریج بہتر ہو رہے ہیں ۔فوکل پرسن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی سر براہی میں انسداد کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کے لئے آخری حد تک جائے گی لوگوں کی زندگی اور ان کی صحت کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تمام سرکاری ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں انسداد کورونا کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور آگاہی مہم کو آگے بڑھایا جا رہا ہے لوگوں کی رہنمائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy