عابد علی ڈیبیو میچ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ایشیائی بلے باز بن گئے

Published on March 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 675)      No Comments

دبئی(یواین پی )قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی اپنے ہی میچ میں تیز ترین سنچری سکور کرنے والے ایشیائی بلے باز بن گئے ۔ 31سالہ عابد علی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں 9 چوکوں کی مدد سے 112رنز کی شاندار باری کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر سنچری کرنیوالے تیسرے کھلاڑی بن گئے ، اس سے قبل اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں سنچری کرنے والوں میں سلیم الہی(1995) اور امام الحق( 2017) شامل ہیں۔عابد علی نے111گیندوں پر سنچری مکمل کی جو کسی بھی ایشیائی بلے باز کی اپنے پہلے میچ میں تیز ترین اور مجموعی طور پر 7ویں تیز ترین سنچری ہے ،جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس88گیندوں پر سنچری سکور کرکے اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes