ایم کیوایم کی ایم این اے ڈاکٹر فوزیہ حمید پی ایس پی میں شامل

Published on March 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 628)      No Comments


کراچی(یو این پی) ایم کیوایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئیں۔کراچی میں پی ایس پی کے ہیڈکوارٹر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فوزیہ حمید نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ 22 اگست کے بعد بہت کچھ برداشت کیا اور امید تھی کہ 22 اگست کے بعدمعاملات ٹھیک ہو جائیں گے لیکن گزشتہ دنوں جو ایم کیو ایم میں ہوا وہ ناقابل برداشت ہے۔اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ کوپی ایس پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں اتنے کم عرصے میں کوئی جماعت اتنی مقبول نہیں ہوئی، جو لوگ ہمیں جانتے بھی نہیں تھے وہ بھی ہماری آواز پر آئے، دو لوگوں سے شروع ہونے والی جماعت آج سندھ کی بڑی جماعت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیوایم کی دوخواتین ایم پی اے نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے بھی پی ایس اپی میں شمولیت اختیار کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes