تین نئے گیتوں کی آڈیو اور ویڈیو عکس بندی کا کام مکمل کر لیا ہے پنجابی ریپ سنگر حماد سمراء

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

نئے ٹیلٹ کو پروموٹ کیا جائے تو میوزک انڈسٹری بلندیوں کوچھو سکتی ہے،میوزک البم جلد ریلیز ہوگا
لاہور(یواین پی )پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اصل مسلہ نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں دیئے جاتے اگر نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائے تو ہماری میوزک انڈسٹری بلندیوں کوچھو سکتی ہے میرے نئے میوزک البم کے تین نئے گیتوں کی آڈیو اور ویڈیو عکس بندی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ کے نوجوان پنجابی ریپ سنگر حمادسمراء نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایاکہ میوزک ڈائریکٹروقاص علی اور ویڈیو ڈائریکٹرحسنام شبیر ہیں میرا نیا میوزک البم بہت جلد ریلیز کیا جائے گا مجھے امید ہے کہ میرے نئے میوزک البم کو شائقین موسیقی پسند کریں گے کیونکہ ان گیتوں کی شاعری اور مدھر دھنیں دل میں اترتی چلی جائیں گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes