معروف ثنا خوان رسول فرحان علی چشتی نعت پڑھتے ہی خالق حقیقی سے جاملے

Published on January 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,051)      No Comments

1
لالہ موسیٰ(یو این پی)آقا تیری نین زیارت منگدے نیں جشن عید میلاد النبی ﷺپر فرحان علی چشتی کی خواہش دعا بنی اور قبولیت کے درجے پر پہنچ گئی لالہ موسیٰ سے تعلق رکھنے والے محمد فرحان  علی چشتی  نعت پڑھتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے،تفصیلات کےمطابق لالہ موسیٰ سے تعلق رکھنے والے نعت خواں محمد فرحان چشتی 29دسمبر کو کوٹلہ سارم خان میں محفل نعت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں ہدیہ نعت پیش کر تے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئےتھے ۔نعت رسول مقبول ﷺ کے یہ الفاظ ”آقا تیری نین زیارت منگدے نیں“  فرحان چشتی کی آخری خواہش بن گئےمحمد فرحان چشتی کی عمر انیس برس تھی اور وہ انٹر میڈیٹ کے طالب تھے فرحان چشتی دورہ قرآن بھی کر رہے تھے ،اور اسلامی کتب کا مطالعہ ان کا پسندیدہ مشغلہ تھافرحان چشتی کی دو سال قبل شادی ہوئی جب فرحان چشتی کی نماز جنازہ کے چھے گھٹنے بعد ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی، جس کا نام محمد ارحم رکھا گیا ہے۔نعت خواں محمد فرحان علی چشتی کی زندگی کے آخری لمحات کی ویڈیو عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy