اوکاڑہ ،پولیس ناکہ سے چند قدم پردرجن کے قریب ڈاکوؤں کی فیصل آباد اوکاڑہ روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے لوٹ مار 

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) پولیس ناکہ سے چند قدم پردرجن کے قریب ڈاکوؤں کی فیصل آباد اوکاڑہ روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے لوٹ مار ، متعدد مسافر سے لاکھوں روپے لوٹ لیے ،گاڑی نہ روکنے والی فیملی پر فائرنگ، تفصیلات کے مطابق ینگ پور کے قریب فارم بہادر نگر موٹر پر درجن کے قریب ڈاکوؤں نے روڈ پر رکاوٹ کھڑی کرکے لوٹتے رہے گاڑی نہ روکنے والے مسافروں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ، گاڑی میں موجود فیملی محفوظ رہی ۔ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اوکاڑہ کے رہائشی شاہدرسول ولد محمد حسن ، مدثر اعجاز ولد اعجاز احمد ، خالد ولد محبوب عالم سمیت متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے ۔ شہری فیضان مغل کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد درجن کے قریب تھی جو مسلح تھے اور روڈ کے چاروں طرف پھیلے ہو ئے تھے ڈاکوؤں نے لاتعداد مسافروں کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ رہے تھے ، لمحہ فکریہ ہے کہ جس جگہ ڈکیتی ہورہی تھی اس سے چند قدم پر رائے پور موٹر پر پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا پولیس کی گاڑی اور اہلکاربھی موجود تھے فیملی کی طرف سے تھانہ صدر گوگیرہ کے ایس ایچ او کو اطلاع کے باوجود پولیس لیٹ آئی۔اوکاڑہ سے فیصل آباد جانے والے مین روڈ پر ڈکیتی کی واردات معمول بن چکا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس روڈ پر گشت نہیں کرتی جس وجہ سے مین روڈ کو بلاک کرکے ڈکیتی کی واردات ہوتی ہے اس سلسلہ میں جب ترجمان ڈسٹر کٹ پولیس اوکاڑہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ واقعہ ہمارئے علم میں نہ تھانے رابطہ کرتاہوں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کی ہدائت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل
اوکاڑہ ( یواین پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کی ہدائت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی کے لئے ایس ڈی پی اوصدر سرکل چودھری ضیاء الحق کومامور کیا گیا جس کو ٹاسک دیا گیا کہ اوکاڑہ بائی پاس پر ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے لہذاڈاکوؤں کی جلد از جلد گرفتاری کا عمل پورا کیا جائے اور ملزمان سے چھینا گیاسامان برآمد کر کے اصل مالکان کودیاجائے اس کے ساتھ ساتھ بائی پاس کے ایریا میں گشت کوبڑھا یاجائے تا کہ خوف و ہراس کی کیفیت ختم ہوسکے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے پر ہجوم پر کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ خصوصی ٹیم نے ایس ڈی پی او صدر سرکل چودھر ی ضیاء الحق اورایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اعجاز احمدڈوگر کی قیادت میں ٹیم نے روائتی اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے چند دنوں میں ہی تین ڈاکو ساجد عرف ساجو، فیصل اور محمد سرور کو گرفتار کرلیاہے ملزمان کے قبضہ سے سامان جس میں پانچ عد د موٹر سائیکل ، 150000روپے نقدی ،18عدد موبائل برآمد کرلئے گئے ڈکیتی کے لئے استعمال ہونے والا اسلحہ جس میں چار عدد پسٹل 30بوہیں برآمد کر لئے گئے ہیں ابھی تک ڈاکوؤں نے 50سے زائد وارداتوں کا تسلیم کیا ہے دوران تفتیش یہ بھی امر سامنے آیا ہے کہ ملزمان تھانہ صدر، کینٹ، بی ڈویژن اور سٹی رینالہ خورد میں بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں ۔ڈی ایس پی صدر سرکل چودھری ضیاء الحق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بھر میں صدر سرکل کی کارکردگی دیگر سرکلز کے مقابلہ میں بہتر ہے جو اچھی پالسینگ اور ٹیم ورک کا نیتجہ ہے ڈکیت گینگ کی گرفتار ی پر ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے ایس ڈی پی صدر سرکل چودھر ی ضیاء الحق سمیت تمام ٹیم کے لیے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog