زوال پذیر فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے پڑھے لکھے فلم میکر کا سامنے آنا ضروری ہے ساجد علی ساجد

Published on March 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد کی ’’المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری و رائٹر ڈاکٹربی اے خرم سے ملاقات 
لاہور(یواین پی)ہر شام کے بعد سحر کا ہونا لازمی امر ہے پاک فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے ان حالات میں زوال پذیر پاک فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے پڑھے لکھے فلم میکر کا سامنے آنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک انڈسٹری میں فلمی صنعت سے محبت کرنے والے لوگ سامنے نہیں آئیں گے تب تک فلمی مسائل سے نجات ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار معروف ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد نے ’’المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری و رائٹر ڈاکٹربی اے خرم سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اپنی نئی پنجابی فلم ’’کالاطوفان‘‘ کو جلد سیٹ پہ لے جارہے ہیں انشاء اللہ ہم جیسے ہی سیٹ پہ جائیں گے فل نگر کی رونقیں پھر سے بحال ہو جائیں گی ’’کالاطوفان‘‘ میں سینئر فنکاروں کے ساتھ نئی کاسٹ کو بھی چانس دیا جائے گا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog