پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی کلو کمی کا اعلان

Published on March 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 600)      No Comments

indexلاہور… پنجاب بھر میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 30 پیسے کمی کردی گئی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان سی این جی کی قیمت میں کمی کے معاملات طے پاگئے جس کے بعد پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی کلو کمی گزشتہ 8 سال میں ریکارڈ کمی ہوگی جب کہ سی این جی اب 41 روپے 90 پیسے میں دستیاب ہوگی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سے درآمد کردہ ایل این جی  پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو فراہم کی جارہی ہے جہاں اسے سی این جی میں منتقل کردیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog