فلم کی کامیابی اور ناکامی پر کسی کا کنٹرول نہیں، ثروت گیلانی

Published on April 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

لاہور(یواین پی )معروف اداکارہ وماڈل ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا اوربہترین دور شروع ہوچکا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی باگ دوڑسنبھال لی اور یہی وہ لوگ ہیں جوبہت جلد پاکستان کا نام انٹرنیشنل مارکیٹ میں روشن کریں گے۔ثروت گیلانی کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں حقیقت کے قریب کردار نبھانے پرناظرین کا پیار اکثر آٹ ڈور شوٹنگزپر ملتا رہتا ہے۔ کوئی اپنی فیملی کے ساتھ تصویر بنواتا ہے توکوئی آٹوگراف لیتا ہے۔ ایک فنکارکی کامیابی کا اصل ایوارڈ لوگوں کا پیارہی ہوتا ہے۔ جہاں تک بات پاکستانی ڈراموں کی بیرون ممالک مقبولیت کی ہے توہمارے ڈراموں نے بھارت میں دھوم مچارکھی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں بسنے والے لوگوں کی بڑی تعداد اب پاکستانی ڈرامہ دیکھتے ہیں اوران کی جانب سے پسندیدگی اورنیک تمنا ؤ ں کے پیغامات سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچتے رہتے ہیں، جن کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ثروت گیلانی نے کہا کہ بالی ووڈ میں فلمسازی کا اپنا کلچرہے اوروہاں پر کام کرنے والی اداکارائیں اس کے مطابق بولڈ سین فلماتی اورملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں جبکہ مجھے ایسے کردارکرنے کا کوئی شوق نہیں جس سے میرے کام کوپسند کرنے والے ناظرین کومایوسی کا سامنا کرنا پڑے۔اداکارہ نے کہا کہ میں شوبز سے وابستہ ضرورہوں لیکن مجھے اپنی حدود کا بخوبی اندازہ ہے ، اس لیے میں اس طرح کی آفرزکوقبول نہیں کرونگی ، جومیرے مزاج کے خلاف ہوں۔ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستانی فلموں کا معیارانتہائی اچھا اورعمدہ ہے، اس لیے اب تواپنے ملک سے دورجانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy