بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کا حکم

Published on April 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارت میں مدراس ہائی کورٹ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے نریندر مودی کی قیادت والی وفاقی حکومت کو چینی ویڈیو موبائل میوزک ایپ‘ٹِک ٹاک’ پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ اس موبائل ایپ سے پورنوگرافی کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور اس کی لت نوجوانوں کے مستقبل اور بچوں کے اذہان کو تباہ کر رہی ہے۔مدراس ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت میں یہ قدم اس لئے ناگزیر ہوگیا ہے کیوں کہ ‘ٹِک ٹاک’ پر فحش مواد دستیاب ہے، جسے بچے بھی دیکھ رہے ہیں اور اس طرح کی ایپ پر پابندی لگانا حکومت کی سماجی ذمے داری ہے۔ انڈونیشیا اور بنگلہ دیش اس ایپ پر پابندی عائد کر چکے ہیں جب کہ امریکہ میں بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد سے بچانے کے لیے ضابطے بنائے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے پوچھا ہے کہ ‘‘حکومت یہ جواب دے کہ کیا وہ بچوں کو سائبر کرائم کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے امریکہ کے چلڈرن آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کی طرز پر بھارت میں بھی قانون بنا سکتی ہے ؟’’۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme