ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

Published on April 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

لاہور:(یواین پی) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حرکت میں آگئی، ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 31 دوا ساز کمپنیوں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
وزیرقومی صحت عامرمحمود کیانی کے نوٹس کے بعد ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےصوبائی دفاتر کو قیمتیں بڑھانے والی دواز سازکمپنیوں کیخلاف پوری قوت سے کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ وزیرصحت کا کہنا ہے کہ عوام کو لوٹنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ادویات سازوں نے ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا تھا۔جن میں جان لیواامراض کی ادویات 399 روپےتک مہنگی ہوگئیں تھیں۔ امراض قلب کی دواکی قیمت میں 317 روپےاضافہ، شوگرکوکنٹرول کرنےوالی دواکی قیمت 272 سے 460 روپےہوگئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog