اوکاڑہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا عمل جلد مکمل کیا جائے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

Published on July 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اوکاڑہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے معروف قصبہ تگھرہ میں بلوچ سردارمیر چاکر اعظم رند کے مقبرہ پر حاضری دی اور چاکر اعظم رند کے مقبرے کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ کی آمد پر سجائے گئے سٹیج پربلوچی رقص پیش کیا گیاجبکہ معروف ماہر تعلیم ریاض خان نے نقابت کے فرائض انجام دئے بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوکاڑہ شہر کا اچانک دورہ کیا اوکاڑہ میں صفائی کے انتظامات اوردیگر سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اچھے انتظامات پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ علی اعجاز کی کاکردگی کی تعریف اورصفائی کے عمدہ اقدامات پر متعلقہ ادارے مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ اوکاڑہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا عمل جلد مکمل کیا جائے بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سول ریسٹ ہاؤس اوکاڑہ پہنچے اور سول ریسٹ ہاؤس کے لان میں ”سلور اوک پام“ کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیاوزیر اعلی عثمان بزدار سے سول ریسٹ ہاؤس میں اوکاڑہ کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی اور عوامی مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوامی مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ یکساں ترقی کے ویژن کے تحت اوکاڑہ سمیت ہر شہر کو ترقی کے عمل میں شامل کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ اضلاع میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج لا رہے ہیں- وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اوکاڑہ کے عوام کی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ڈویلپمنٹ پیکیج لائیں گے- ترقی کے عمل میں تیزی لائیں گے اور اوکاڑہ کو پی ٹی آئی کامضبوط گڑھ بنائیں گے۔اس موقع پرصوبائی وزیر اعجاز عالم، ٹکٹ ہولڈرز سلیم صادق،سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy