ڈاکٹر محمد طاہر القادری سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض  پہنچ گئے

Published on April 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 685)      No Comments

لاہور(یواین پی)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری 7اپریل صبح 11بجے ریاض ائر پورٹ پہنچے جہاں او آئی سی حکام کی طرف سے انکا پرتپاک استقبال کیا گیا،ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی دعوت پر او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب گئے ہیں،جہاں وہ 9اور 10اپریل کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کانٹر ٹیررازم پر خصوصی خطاب کریں گے اور اس ضمن میں سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی ہو گا چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔او آئی سی نے ڈاکٹر طاہر القادری کو انسداد دہشتگردی اور خود کش دھماکوں کے خلاف 6سو صفحات کا فتوی تحریر کرنے اور فروغ امن کیلئے 40 سے زائد کتب تحریر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے قابل قدر بین الاقوامی خدمات انجام دینے پر شرکت کی خصوصی دعوت دی اور عالم اسلام کے مشترکہ اور متفقہ امن بیانیہ تیار کرنے کیلئے ان سے علمی فکری رہنمائی مانگی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت مارچ کے اوائل میں ملی اور انہوں نے دعوت ملنے کے بعد صرف ایک ماہ کے اندر فروغ امن اور انسداد دہشتگردی اور بین المذاہب ہم آہنگی،اقلیتوں کے حقوق کے موضوعات پر 3خصوصی کتب تحریر کی ہیں،یہ کتب او آئی سی ممبر ممالک کو مطالعہ کے لئے دوران اجلاس پیش کی جائینگی،اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہر القادری دوران خطاب 100صفحات پر مشتمل خصوصی پیپر بھی اجلاس میں پیش کرینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme