مودی نے نوازشریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

Published on July 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

nn
بھارتی وزیراعظم آئندہ سال سارک اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لائیں گے
اوفا (یوا ین پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ نے مشترکا پریس برینفگ میں تصدیق کردی۔روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ نے مشترکا پریس بریفنگ دی۔انہوں نے ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ میں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورپاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے، بھارتی وزیراعظم آئندہ سال سارک اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لائیں گے، مشترکا اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کی۔پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ وزرائے اعظم ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کاعزم ظاہر کیا اور دہشت گردی سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题